السلام علیکم ورحمة الله وبركاتہ
میرے پیارے دوستوں
الکلیم یوٹیوب چینل پر آپ کا پرزور استقبال ہے.
آج اس میڈیا کے دور میں جب ہر شخص سماجی سوشل سائٹس سے جڑنے پر مجبور ہو چکا ہے، تو ضروری ہو جاتا ہے کہ اچھے، اخلاقی، اصلاحی کنٹینٹ سے فائدہ اٹھایا جائے تاکہ حیا سوز، اخلاق باختہ، برے کنٹینٹ سے ہمارا واسطہ بالکل نہ رہے.
اسی لئے دیگر کوششوں کے ساتھ جامعہ صدیقیہ عین العلوم نوح آپ سب کے لیے لا رہا ہے "الکلیم" یوٹیوب چینل، جس کے ذریعہ تعلیمی، دعوتی، اصلاحی پروگرام نشر کئے جایا کریں گے.
روز مرہ مسائل کے حل کی خصوصی پیشکش،دلکش نعت و نظم کا سلسلہ ، عربی تکلم کے خواہشمندوں کے لئے عربی حوار و محادثات، اکابر علماء کے انٹرویوز، دعوتی دروس،طلبہ کے ثقافتی پروگرام، مدیرِ جامعہ مفتی تعریف سلیم ندوی کے بیانات و اسفار کے احوال،تعلیمی و اصلاحی پروگرام اور مدارس کے تئیں ضروری و معلوماتی خبریں وغیرہ آپ تک ارسال ہوتی رہیں گی.
لہٰذا ہم سے جوڑنے کے لئے چینل کو سبسکرائب کر لیجیے اور اپنے دوست و احباب کو بھی بتائیے.
ملتے ہیں بہت جلد ایک نئی ویڈیو کے ساتھ.
والسلام علیکم ورحمة الله
ایڈیٹر : صابر مسعود قاسمی
0 تبصرے