ماشاءاللہ اس بار مدینہ یونیورسٹی سے پچاس سے زائد نیپالی بچوں کی منظوری آئی ہے، اور انڈیا سے تو اس سے کہیں زیادہ، اس لئے جس بھی طلباء کو یہاں پڑھنے کی خواہش ہے اور اس کے پاس عالمیت یا فضیلت, دورہ حدیث، مدرسہ بورڈ یا ہائی اسکول کی سند ہے وہ ضرور اپلائی کریں 90% منظوری آنے کا امکان ہے ان شاءاللہ
بہت سے دوست ایسے ہیں جو یہ سوچ کر اپلائی نہیں کرتے کہ پتہ نہیں منظوری آئے گی یا نہیں، تو ایسے دوستوں کو کہوں گا کہ اگر آپ اپلائی کرتے ہیں، تو اس میں آپ کا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہے، تو پھر ایسا سوچنا ہی غلط ہے کہ منظوری آئے گی یا نہیں، اللہ تعالیٰ کا نام لیکر قدم آگے بڑھانا چاہئیے باقی اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیں یہی موقع ہے جس میں آپ سبقت لے جاسکتے ہیں
ہاں اس میں کوئی شک نہیں کہ جن اداروں کا معادلہ یا الحاق ہے مدینہ یونیورسٹی سے وہاں کے طلباء کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے، اور انکی منظوری زیادہ آتی ہے، لیکن جن اداروں کا معادلہ نہیں ہے، وہاں کے بچوں کی بھی منظوری آتی ہے، جنکی تعداد آپ مدینہ یونیورسٹی میں دیکھ سکتے ہیں، مدارسِ اسلامیہ کے طلباء کو اعلیٰ تعلیم دلانے کے لئے سعودی حکومت اور سعودی جامعات کی پیش رفت قابل تحسین ہے، جہاں وہ اپنی استعداد کے مطابق کلیہ ماجستیر اور دکتورہ کرسکتے ہیں اسکالرشپ کے ساتھ، یہ واقعی سعودی حکومت کا دین اسلام کی نشرو اشاعت اور دعوت و تبلیغ کے لیے جدوجہد اور قربانی قابلِ تعریف ہے، اللہ اس کا اسے اجرعظیم عطا فرمائے،
داخلہ بھیجنے کا مكمل طريقه كار (video tutorial)
انٹرویو کے بعد درخواست کی تکمیل کا طریقہ کار
درخواست کے مختلف 8سٹیٹس اور ان کے متعلق معلومات
داخلہ بھیجنے کے لیے لنک :
مزید تفصیلات کے لیے ، یہ لنک دیکھیں :
راشد سیف اللہ
0 تبصرے