Ticker

6/recent/ticker-posts

کورونا ٹیکہ لگوانے کےلئے کسی شخص پرزبردستی کرنا جُرم

سرکاری افسران کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت مقدمہ ہوسکتا ہے
انڈین بار اسوسی ایشن ‘ممبئی کا مراسلہ جاری
ممبئی:3نومبر(ورق تازہ نیوز) راشن کارڈ یافتگاان یا کسی بھی شخص کو مختلف قاعدے اور اصول کی بنیاد پر راست یا بالراسٹ ٹیکہ (Vaccine) لگوانے کےلئے مجبور کرنے والے افسر‘ضلع کلکٹر یا ڈاکٹر کے خلاف  تعزیرات ہند کی دفعات 166‘ 115‘52‘120(B) ‘ 34’323‘ 336‘ 307‘ 304-A‘ 32‘304 وغیرہ کے تحت فوجداری کاروائی ہوگی ۔ اگر ٹیکے کے مضراثرات کے باعث کسی کی موت ہوتی ہے  یاکسی بھی طرح کے مضراثرات ہوتے ہیں تو ٹیکہ لگوانے کےلئے زبردستی کرنے والے یا ٹیکہ لینے کی ترغیب دینے والے تمام سرکاری افسران کے خلاف قتل‘ قتل کی  کوشش کرنا ‘ کاجرم اوردیگر جرم درج ہوسکتے ہیں ۔
اس کے علاوہ ملزم افسر متاثرہ کونقصاان بھرپائی ادا کرنے پابند ہوگا ۔ اس طرح کی قانونی معلومات  انڈین باراسوسی ایشن (India Bar Assocation) یعنی ایڈوکیٹس اسوسی ایشن آف انڈیاممبئی  نے اپنے مراسلے مورخہ 2 نومبر2021 کے ذریعہ دی ہے ۔ اسوسی ایشن کاویب سائٹ http://www.indianbaraassoiation.in ہے۔
 اسوسی ایشن نے مزید بتایاہے کہ اگر کسی شخص نے ٹیکہ نہیں لگوایا ہے تواسے کسی بھی سرکاری سہولت سے محروم نہیں رکھاجاسکتا  جیسے ریلوے سفر ‘ہوائی جہاز سفر ‘ تنخواہ کی اجراءکی مسدود وغیرہ ۔ 
واضح ہو کہ ملک میں کوویڈ19 کوروناوباءکے پھیلنے کے بعد مرکزی و سرکاری حکومتوں نے ٹیکہ اندازی کی مہم شروع کی ہے اور بڑی تعدادمیں عوام کو ٹیکے لگائے جارہے ہیں میڈیا پر ایسی خبریں بھی آ رہی ہیں کہ کوویڈ19 کہ ٹیکہ لگوانے کے بعد بھی لوگ مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے