Ticker

6/recent/ticker-posts

قربانی کے جانور کی عمر کتنی ہونی چاہئے؟



سوال نمبر  (1)  :
قربانی کے جانور کی عمر کتنی ہونی چاہئے اور عید الاضحیٰ کے موقع پر کون کون سے جانوروں کو قربان کیا جا سکتا ہے؟ از راہ کرم قرآن و حدیث کی روشنی میں دونوں سوالوں کا جواب دینے کی زحمت فرمائیں۔


الجواب و باللہ التوفیق : قربانی کے جانوروں میں سے کسی ایک جنس کا ہونا ضروری ہے (1) بکری (2) اونٹ (3) گائے ، ہر جنس میں اسکی نوع داخل ہے مذکر، مؤنث، خنثی اور غیر خنثی سب کی قربانی جائز ہے ، بھیڑ اور دنبہ بکری کی جنس میں شامل ہیں اور بھینس گائے کی جنس میں شامل ہے
اونٹ پانچ سال کا، گائے، بھینس دو سال کی، بھیڑ، بکری ایک سال کی یہ عمر کم از کم حد ہے اس سے کم عمر کی قربانی جائز نہیں مگر دنبہ یا بھیڑ کا چھ ماہ کا بچہ اگر اتنا موٹا تازہ ہو کہ دیکھنے میں سال بھر کا نظر آئے تو اسکی قربانی بھی جائز ہے 

حوالے : وصح الثنی فصاعدا من الثلاثۃ ' تا ' لایمکن التمییز من بعد (فتاویٰ شامی / صفحہ 466)

اما جنسه فھو أن یکون من الاجناس الثلاثۃ ' تا ' و لا یجوز فی الاضاحی شیئ من الوحس ( فتاویٰ ھندیه/ صفحہ 297)

واللہ اعلم باالصواب

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

  1. زبردست اقدام ہے مفتی صاحب اللہ تعالیٰ خوب ترقیات سے نوازے. نیز زور قلم اور زیادہ فرمائے.

    جواب دیںحذف کریں